حیدرآباد.... آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے ایک گاﺅں میں اچانک موسلا دھار بارش اور اولے گرنے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔ رات بھر شدید بارش ہوتی رہی۔ تہوار کے سلسلے میں وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور اعلیٰ حکام یہاں آئے ہوئے تھے۔ شدید بارش اور اولے گرنے کے نتیجے میں تہوار کے پروگراموں میں رکاوٹ پڑی۔ یہاں آنے والوں کیلئے کیمپ قائم کئے گئے تھے جو گر گئے جس کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔کڑپہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے تصدیق کی کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وزیراعلیٰ نائیڈو موجود نہیں تھے۔