Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاکر نائک کو ہمارے حوالے کرو،ہندوستان کا ملائیشیاسے مطالبہ

ممبئی۔۔۔۔ مرکزی حکومت نے ملائیشیاکی حکومت سے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ این آئی اے نے تحقیقات کے بعد ذاکر نائک کے خلاف شواہد جمع کرلئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ملائیشین حکومت کو شواہد کے علاوہ چارج شیٹ بھی روانہ کی ہے۔ کوالالمپورکی ایک عدالت میں ہندوستان کی جانب سے ارسال کی گئی تمام دستاویزات داخل کردی گئی ہیں۔ ذاکر نائک فی الحال ملائیشیاکے ایک رفیوجی کیمپ میں پناہ گزین ہیں۔ ملائیشیا کے ڈپٹی وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان قانونی طور پر شواہد اور دستاویزات کے ساتھ ذاکر نائک کی حوالگی کا مطالبہ کرتا ہے تو انہیں ہندوستان کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ ذاکر نائک کے خلاف 26اکتوبر 2017ء کو چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:ش- - - - -وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے 51کروڑ کا قرض معاف کردیا

شیئر: