Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریتی زنٹا پھر آئی پی ایل کا حصہ

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کا عندیہ دے دیاہے۔اداکارہ پریتی زنٹا آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے ہندوستان پہنچ گئی ہیں۔ پریٹی نے مداحوں کو سماجی رابطہ اکاونٹ پر اپنے آئی پی ایل میں حصہ لینے اور ہندوستان آنے کی خبر دی ہے۔واضح رہے کہ پریٹی اس سے قبل ہونےوالے آئی پی ایل کے تمام میچز میں بطور سفیر حصہ لے چکی ہیں ۔ اب وہ ایک بار پھر کرکٹ گراونڈ میں دکھائی دیں گی۔پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی تاجر جینی سے شادی کی تھی جس کے بعد سے وہ نیویارک میں رہائش پذیر ہیں۔
 

شیئر: