اونٹ دوڑ: " شیر خان" نے میدان مار لیا
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی منعقد کردہ ساحلی اونٹ دوڑ میں غفیر ساربان ناصر کے اونٹ "شیر خان" نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مار لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی جانب سے اونٹوں کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا جبکہ اے این ایف سندھ کے بریگیڈئیر نور الحسن نے فلیگ آف کر کے ریس کا افتتاح کیا، جس میں عرب گوٹھ ماڑی پور کے ساربان ناصر کے اونٹ نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد یہ دوڑ جیت لی۔