ولی عہد سے وارنر برادرز کمپنی کے عہدیداران کی ملاقات
لاس اینجلس:ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی کمپنی وارنر برادرزکے سربراہ اور اعلی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران میڈیا، ثقافت اور تفریح کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی نوجوانوں کو اس شعبے میں تربیت دینے کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سعودی سفیر خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں