ریاض..... وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے ہالینڈ سے زندہ پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے ۔ وزار ت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ حیوانی صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ میں برڈ فلو کا وائرس پایا گیا ہے ۔ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے مملکت میں ہالینڈ سے زندہ پرندے اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کی جارہی ہے ۔