عربی بولنے والا کم عمر عثمان
ریاض .... فلپائنی بچہ مادر ی زبان نہیں بلکہ صرف عربی بولتا اور سمجھتا ہے ۔ عثمان نامی 7 سالہ فلپائنی کی والدہ ایک سعودی کے یہاں ملازمہ ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہے ۔ عثمان نے العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عربی ہی جانتا ہے ۔ عثمان کی والدہ کے کفیل جس کا نا م بھی عثمان ہی ہے نے بتایا کہ اس نے بچے کو اپنے پوتوں کی طرح رکھا ہے وہ میرے پوتوں اور نواسوں کے ساتھ ہی بڑا ہوا اس کی تعلیم و تربیت میں کسی قسم کی کسر نہیں رکھتا ۔ دوسری جانب عثمان کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس نے بہت کوشش کی کہ اسکا بیٹا عربی کے ساتھ فلپائنی یا انگلش بھی سیکھے مگر ہماری کوشش ناکام ثابت ہوئی ۔