Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا جنگی بحری جہاز چند ہفتوں بعد خراب

واشنگٹن ....امریکہ کا انتہائی جدید ترین جنگی بحری جہاز جسے چند ہفتے قبل ہی سمندر میں اتارا گیا تھا پانامہ کینال میں خراب ہوگیا۔ اس میں گائیڈڈ میزائل لگے ہیں۔ اسے کھینچ کر قریبی امریکی بحری اڈے پر پہنچا دیا گیا۔یہ اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔امریکی بحریہ کے ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق اس میں انجینیئرنگ کی کوئی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بحری جہازبالٹی مور جارہا تھا۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر ریان پیری نے بیان میں کہا کہ اب یہ بات طے کی جائیگی کہ اسکی مرمت میں کتنے دن لگیں گے۔ دفاعی افسر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ اسکی مرمت میں 10دن لگ سکتے ہیں۔ بحری جہاز کی تیاری پر 4.3بلین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ یہ جہاز600فٹ لمبا ہے اور15ہزار ٹن وزنی ہے۔ یوں یہ امریکی بحری بیڑے کا سب سے تباہ کن جہاز ہے۔ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ راڈار پر ماہی گیروں کی کشتی سے زیادہ بڑا نظر نہیں آتا۔
 

شیئر: