Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری جہاز پر حملے سے تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی، خالد الفالح

ریاض: سعودی بحری جہاز پر حملے سے تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔حوثی ملیشیا بین الاقوامی سمندری گزرگاہ پر حملہ کرکے عالمی تجارت کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:بین الاقوامی سمندر میں تیل لے جانے والے سعودی بحری جہاز پر حملہ
یہ بات وزیر توانائی ، صنعت اور قدرتی ذخائر کے وزیر انجینئر خالد الفالح نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے بین الاقوامی سمندر میں سعودی بحری جہاز پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اسے تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔ہمیں اتحادی افواج کی صلاحیتوں اور بین الاقوامی سمندر کی گزرگاہوں کو محفوظ رکھنے میں پوری طرح اعتبار ہے۔ حوثی ملیشیا کی ناکام کوشش ان کی شکست اور حواس باختگی کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: ظہران الجنوب پر داغا جانے والا میزائل یمنی حدود میں گرگیا
 
 

شیئر: