Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_کا_بائیکاٹ‎

 
 شاہد آفریدی کے کشمیر کے حق میں ٹویٹ پر ہندوستانی ٹویٹر صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سومیت کڈیل نے ٹویٹ کیا : پاکستانی دہشت گرد ہمارے فوجیوں کو کشمیر میں مار رہے ہیں اور پاکستانی کرکٹر ان دہشت گردوں کو معصوم قرار دیتے ہوئے انڈیا کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں لیکن پھر بھی بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور آرٹسٹ پاکستانی فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔
ہارڈک آٹیکر نے ٹویٹ کیا : پاکستان کا بائیکاٹ کرنے سے پہلے ہمیں ہندوستانی فنکاروں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ پاکستانی کھلاڑی ، اداکار اور فنکار اپنے ملک کے ساتھ وفادار ہیں لیکن ہندوستانی فنکار صرف پیسے اور شہرت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
ٹوٹلانی کرشن نے کہا : ہمیں پاکستانی کھلاڑیوں اور اداکاروں کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
ترادیپ کمار نے کہا : ایسا لگتا ہے کہ آفریدی ابھی تک آئی پی ایل میں کھیلنے کے غم سے نہیں نکلے اسی لیے وہ آئی پی ایل سیزن کے آتے ہی ایسی ٹویٹس کر رہے ہیں۔
رجنی کالرا نے ٹویٹ کیا : ہندوستانی شخصیات کو آفریدی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح قومی مفاد کو سب سے پہلے رکھا جاتا ہے۔ 
روہت شرما کے ٹویٹ کیا : بالی وڈ کو پاکستان اور ہندوستان کے دوستی سے متعلق فلمیں بنانا بند کر دینی چاہیں۔ یہ بات بالکل ناممکن لگتی ہے۔
ونود کمار نے ٹویٹ کیا : انڈیا کو پاکستان کے ساتھ کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ پاکستانی ہندوستان سے نفرت کرتے ہیں۔
رادھیکا نے ٹویٹ کیا : شاید آفریدی نے اپنا اصل رنگ دکھا دیا ہے کسی پاکستانی پر بھروسا نہیں کرنا چاہیے چاہے وہ کھلاڑی ہو ، فوجی ہو ، سیاستدان ہو یا عام شہری ہو۔
کیشاوا نے سوال کیا : کیا نریندر مودی اب پاکستان سے پسندیدہ قوم کا اسٹیٹس واپس لیں گے ؟

شیئر:

متعلقہ خبریں