چکنی جلد کو حساسیت کے باعث زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر آپ کی جلد معمولی چکنی ہے تو دن میں کم از کم دو مرتبہ اپنا چہرہ دھوئیں لیکن اگر آپ کی جلد بہت زیادہ چکنی ہے تو جلد پر آنے والی اضافی چکنائی صاف کرنے کے لئے کوئی بہترین ٹونر استعمال کریں ۔
رات کو سونے سے پہلے چہرے کی کلینزنگ ضرور کریں اور چہرے پر 15 سے 20 سیکنڈ کے اندر دائروں کی صورت میں نرمی سے کلینزنگ پراڈکٹ اپلائی کریں اور پھر منہ دھو کر تولیے سے خشک کر لیں ۔ اس کے بعد کسی بھی اچھے ٹونر میں روئی کے ٹکڑے کو بھگوکر نرمی سے چہرے پر پونچھنے کے انداز میں لگائیں اور چکنے مقامات پر خاص توجہ دیں ۔ موسچرائزر کا بطور نائٹ کریم استعمال سے گریز کریں۔
کلینزنگ پراڈکٹ کا انتخاب اپنی جلد کی مناسبت سے کریں گر آپکی جلد زیادہ چکنی ہے توآپ بنیادی کلینزنگ پراڈکٹ صابن یا اسٹرنجنٹ قسم کا کوئی کلینزر استعمال کریں اس میں جلد کو نرم کرنے والا کوئی جز معمولی مقدار میں ہو یا بالکل شامل نہ ہو۔
اپنی جلد کی مناسبت سے صرف وہ میک اپ استعمال کریں جس کا بنیادی جز آئل نہیں بلکہ پانی ہو . چہرے پر جذب کرنے والا پاؤڈر لگائیں ۔ اپنی جلد کے تحفظ کیلئے صرف معیاری میک اپ پراڈکٹ استعمال کریں ۔ جلد کے اضافی چکنائی کو دور کرنے کے لئے دوپہر اور سہ پہر میں کسی بھی اچھے ٹونر یا اسٹرنجنٹ میں روئی بھگو کر چکنے حصوں کو صاف کرلیں اگر ضروری ہو تو فاؤنڈیشن یا پاؤڈر دوبارہ استعمال کر لیں .