Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وین چلاتے ہوئے لیپ ٹاپ کا استعمال

لندن۔۔۔اب تک تولوگ ٹیلیفون پر باتیں کرتے ہوئے گاڑیاں چلاتے تھے لیکن سرے میں ایک ایسے وین ڈرائیور کی تصویر لی گئی ہے جو 50میل فی گھنٹے کی رفتار سے وین چلاتے ہوئے اپنے لیپ ٹاپ پر کھیل رہا ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ یہ سب کچھ ایسے وقت کررہا ہے جب رش کے اوقات ہیں اور موٹروے پر ٹریفک اژدہام ہے۔وہ ایک ہاتھ سے اسٹیرنگ وہیل پکڑے ہوئے ہے جبکہ پسنجر سیٹ پر رکھے ہوئے لیپ ٹاپ کو بھی دیکھتا جارہا ہے۔اس کی وڈیوبنانے والے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ موٹروے پر گاڑی چلاتے ہوئے اپنا موبائل فون بھی استعمال کررہا ہے۔

شیئر: