ریاض..... وزارت عدل نے مزید 59 سعودی خواتین کو وکالت کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ۔ مملکت میں خواتین وکیلوں کی تعداد 244 ہو گئی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزرات عدل و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ برس1438ھ کے مقابلے میں امسال 113 فیصد خواتین وکلاءمیں اضافہ دیکھنے میں آیا جنہوں نے جامعات سے لاءکی ڈگری حاصل کی ۔