Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے شامی اسمگلر کی سزائے موت پرعمل درآمد

مملکت میں منشیات اسمگلنگ پرسزائے موت مقرر ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں منشیات کے شامی اسمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے شامی شہری رافع عبدالسالم کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا تھا۔
ملزم کے اقبال جرم کرنے پرمقدمہ متعلقہ عدالت کے سپرد کردیا گیا۔ اسمگلر نے عدالت میں بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر قاضی نے اسے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
وزارت داخلہ نے 5 نومبر بروز منگل کو مدینہ ریجن میں سزائے موت کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیا ۔
واضح رہے سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے پرموت کی سزا مقرر ہے۔

شیئر: