کور آئی 9 پروسیسر کے ساتھ الائن وئیر 15 اور 17 گیمنگ لیپ ٹاپ لانچ
ڈیل کمپنی نے الائن وئیر 15 اور 17 گیمنگ لیپ ٹاپ کو 8 جنریشن انٹیل کور آئی 5 ، آئی 7 اور آئی 9 پروسیسر کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے۔ نئے پروسیسرز کے ساتھ ڈیوائس کی پرفارمنس پچھلے لیپ ٹاپ کی نسبت 41 فیصد تیز ہو گئی ہے۔ڈیوائسس میں الائن وئیر گرافکس ایمپلیفائر کے ذریعے ایکسٹرنل ڈیکسٹاپ گرافکس سپورٹ بھی دی گئی ہے اس کے علاوہ اینویڈیا جی فورس گرافکس کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔کولنگ کے لیے لیپ ٹاپ میں کمپنی نے ویپر چیمبر اور الائن وئیر سائرو ٹیکنالوجی کے ساتھ 50 فیصد باریک بلیڈز کا استعمال کیا ہے ۔ نئے ڈیوائسز کو ڈیل کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ الائن وئیر 15 کی قیمت 2400 ڈالر اور الائن وئیر 17 کی قیمت 3700 ڈالر ہے۔