دوسروں کے ساتھ مقابلہ اور موازنہ بچوں کی شخصیت میں خود اعتمادی کی کمی پیدا کر دیتا ہے اور وہ آپ کو مزید نکھارنے کے بجائے خود کو دوسروں سے کم تر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی ٹویٹر صارفین نے #خود_سے_بہتر_بنو ہیش ٹیگ لانچ کیا تاکہ بچے دوسروں سے مقابلہ کرنے کے بجائے اپنے آپ پر توجہ دیں اور اپنے آنے والے کل کو آج سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
ارناب گوسوامی نے ٹویٹ کیا : امتحانی نتائج اکیڈمک سیشنز کا حصہ ہیں لیکن بچوں کی سیکھنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت ان نمبروں پر منحصر نہیں ہوتی۔ میں کبھی اپنے بچوں کا دوسرے بچوں سے موازنہ نہیں کرتا اور نہ ہی ان پر غیر ضروری دباؤ ڈالتا ہوں۔
انوج پراجاپتی نے ٹویٹ کیا : ہمارا اصل اور انفرادیت ہمیں دوسروں سے بہتر بناتی ہے۔ ہمیں دوسروں سے مقابلہ کرنے کی بجائے اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
سوشیل کاشیاپ نے کہا : ہمیں اپنے بچوں پر کلاس میں اول آنے کے لئے دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ انکی انفرادی نشونما اور بڑھوتری پر توجہ دینی چاہیے۔
پروموٹ ہیٹی نامی اکاونٹ نے ٹویٹ کیا : واحد انسان جس سے مقابلہ کرکے آپ کو اس سے بہتر بننے کی کوشش کرنی چاہیے آپ کا اپنا ماضی ہے۔
دھرمیندرا ڈیول نے ٹویٹ کیا : میں اپنے والدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مثبت رویے کے ساتھ پروان چڑھایا اور اس بات کی اجازت دی کہ میں دوسروں سے مقابلہ کیے بغیر اپنے شوق کے مطابق آگے بڑھ سکوں۔
راوی نے ٹویٹ کیا : اپنے بچوں کا دوسرے بچوں کے ساتھ موازنہ کرکے انہیں احساس کمتری کا شکار مت کریں۔
مالا رانی نے کہا : والدین کو اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے آگے بڑھ سکیں۔
سریتا نے کہا : اپنے آپ کا دوسروں سے موازنہ کرنے کے بجائے اپنے کل سے موازنہ کریں۔
سنگیتا اگروال نے ٹویٹ کیا : ایک ماں ہونے کی حیثیت سے میری توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ میرے بچے اپنے آپ میں کیا بہتری لا رہے ہیں ، اس بات پر نہیں ہوتی کے دوسرے بچے کیا حاصل کر رہے ہیں۔
پرام گلاتی نے ٹویٹ کیا : دوسروں سے مقابلہ بچوں کی حوصلہ شکنی کا سبب بنتا ہے اور ان کی اپنی انفرادیت کو ختم کر دیتا ہے۔