Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندوز ، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی ضمیر خاموش کیوں؟ طاہر اشرفی

    لاہور- - - -  پاکستان علماء کونسل کے  مرکزی چیئرمین اور  وفاق المساجد پاکستان کے  صدر  حافظ  محمد طاہر محمود  اشرفی نے کہاکہ  قندوز میں  مدرسہ پر حملہ کشمیر  اور فلسطین میں بے گناہ  مسلمانوں کے قتل عام اور ارض الحرمین الشریفین پر مسلسل حوثی باغیوں کے حملوں پر مجرمانہ خاموشی کو ختم کرنا ہو گا، ظلم و ستم کے بازار سجے ہوئے ہیں۔  دنیا خاموش  تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ   قندوز میں  افغان حکومت کی اطلاع پر بے گناہ بچوں کا  قتل عام کیا گیا ، کشمیر اور فلسطین میں  ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ہے۔  حوثی باغی مسلسل سعودی عرب پر حملہ آور ہیں ، ان حالات میں امت مسلمہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے ، مسلم امۃ کو  متحد ہو کر مسلمانوں اور مقدسات کی حفاظت کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور  ہندکا انسانیت کے قتل عام پر رویہ شرمناک اور قابل مذمت ہے ، پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں  احتجاجی مظاہرے ، جلسے ،  جلوس ہوں گے اور افغانستان ، کشمیر اور فلسطین کے  مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ارض حرمین شریفین کی سلامتی ، دفاع اور استحکام کیلئے ہر سطح پر قربانی دینے کا عزم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سفیر پاکستان کی نائب وزیر محنت سے ملاقات ، پاکستانیوں کے امور پر تبادلہ خیال

شیئر: