لندن..... یہاں جاری ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون سے تصویر اتارنے میں کوئی خرابی نہیں مگر جو لوگ مسلسل فوٹو گرافی کرتے رہتے ہیں انہیں ہوشیار رہنا چاہئے کہ انکی عادت یا شوق انکے گلے پڑ سکتا ہے۔ تجربے اور سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ لوگوں کو بہتر سے بہتر تصویر اتارنے کا شوق جنون کی حد تک ہوجاتا ہے اور وہ بہترین تصاویر اتارنے کیلئے موزوں ترین زاویوں ، روشنی اور عکس کے مثلث میں اتنا الجھ جاتا ہے کہ اسے اپنے آس پاس کے حالات اور چیزوں کا کوئی ادراک نہیں ہوپاتا۔ تجربے سے ثابت ہوا کہ اس طرح استغراق کے ساتھ فوٹو گرافی کرنے والے افراد بتدریج اپنا حافظہ گنواتے جارہے ہیں۔ انہیں اب کوئی بات یاد نہیں رہتی اور کسی بات کو موقع کو یاد کرنے کیلئے وہ تصاویر کا سہارا لیتے ہیں اور یہیں سے انکا ذہن جواب دینا شروع کردیتا ہے۔