ابوجا.... نائیجریا کے قصبے اوفا میں 2 بینکوں اور ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان اجے اوکاسامنی نے اے ایف پی کو بتایا کہ تھانوں اور بینکوں پر حملہ ایک ہی وقت میں کیا گیا۔ اس پرتشدد کارروائی میں 9 پولیس اہلکاروں کے علاوہ 6 شہری بھی ہلاک ہوئے۔نائیجریا کے اس وسطی علاقے میں جرائم پیشہ گروہ عموما ًسیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔