Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسنجر کڈز کے بعد اب یوٹیوب کڈز‎

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے بچوں کے لیے الگوریتھم فری لائٹ ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اپلیکیشن کو خصوصی طور پر بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایپ کی مانیٹرنگ کے لیے یوٹیوب کئی افراد کو بھرتی کرےگا جو اس بات کا جائزہ لیں گے کہ بچے جس ویڈیو کو دیکھنے کی خواہش کررہے ہیں کیا وہ ان کے لئے مناسب ہے جس کے بعد ہی ویڈیو چلانے کی اجازت مل سکے گی۔ ایپ خود سے بچوں کو کوئی ویڈیو دیکھنے کے لیے تجویز نہیں کرے گی اور نہ ہی کوئی غیر حقیقی ویڈیو پیش کرے گی۔ یوٹیوب کی جانب سے اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا کہ اس اپلیکشن کو کب تک متعارف کرایا جائے گا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسے رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز پر متعارف کرادیا جائے گا۔
 

شیئر: