فیس بک میسنجر میں جلد ان سینڈ فیچر متعارف کرایا جائے گا
فیس بک میسنجر کے لئے بھی جلد واٹس ایپ کی طرح بھیجے گئے پیغام کو واپس لینے یا ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی نے فیچر سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اس فیچر کو صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیس بک میسنجر میں سیکرٹ کنورسیشن موڈ پہلے ہی موجود ہے جس میں صارفین اپنے پیغامات کو خودکار طریقے سے ختم کرنے کا وقت طے کرسکتے ہیں تاہم اب کمپنی واٹس ایپ کے ڈیلیٹ فار ایوری ون کے طرز کے فیچر کو متعارف کرائے گی۔