Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے

ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس کمپنی نے شدت پسند مواد اور نفرت آمیز ٹویٹس کرنے والے دو لاکھ ستر ہزار صارفین کے اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ اکاونٹس کو بند کرنے کے لیے از خود تیار کردہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جو کہ ٹویٹر کی پالیسی کے تابع ہیں۔ بند کیے جانے والے اکاؤنٹس سے 75 فیصد ایسے تھے جنہیں پہلے ٹویٹ کے بعد ہی بند کر دیا گیا۔ 93 فیصد کو ٹویٹر کے خود کار نظام کے تحت نشاندہی کر کے بند کیا گیا جبکہ 0.2 فیصد پولیس کی شکایت کے بعد بند کیے گئے۔
 

شیئر: