مکہ مکرمہ .... ریجنل ادارہ تعلیم اور امورصحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں اسکیبیز کے مرض میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ گزشتہ 3 دنوں کے اند ر مرض پر غیر معمولی انداز میں قابو پایا گیا ہے ۔ ادارہ تعلیم اور صحت کی جانب سے منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امور صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر وائل مطیر نے کہا کہ اسکیبیز کے حوالے سے ریجن کے ان تمام اسکولوں میں جہاں اس مرض میں مبتلا طلباءکا انکشاف ہوا تھا مکمل طورپرجراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر وائل نے مزید کہا کہ مستند اداروں سے جاری معلومات حاصل کی جائیں ۔ افواہوں سے اجتناب برتیں ۔ اسکیبیز کے حوالے سے حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں ۔ طبی مراکز اور ڈسپینسریوں میں اسکیبیز کی مخصوص ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں ۔