جدہ الفیصلیہ اور الربوہ میں درجنوں مخدوش عمارتوں کو گرایا جائے گا، نوٹس جاری
الفیصلیہ میں 263 جبکہ الربوہ میں 88 پرانی عمارتوں کے مالکان کو نوٹسسز جاری ہوئے
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی کا کہنا ہے’ ’الفیصلیہ ‘ اور ’الربوہ‘ علاقوں میں متعدد مخدوش عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’جن عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر مخدوش عمارت کو گرا دیں۔‘
ترجمان بلدیہ نے بتایا ’ الفیصلیہ کے علاقے میں 263 جبکہ الربوہ میں 88 پرانی عمارتوں کے مالکان کو نوٹسسز جاری کیے ہیں جو مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں۔ ان کے بارے میں سروے ٹیم نے اپنی رپورٹ بلدیہ کو پیش کی تھی۔‘
’بلدیہ نے ان تمام عمارتوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر بلدیہ کے متعلقہ ادارے سے رجوع کریں تاکہ عمارتوں کے انہدام کے حوالے سے کارروائیوں کا آغاز کیا جاسکے۔‘