سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستحط
پیرس:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی وزیر دفاع نے مشترکہ دفاعی معاہدوں پر دستخط کئے۔پیرس میں ہونے والے معاہدوں کے مطابق دونوں ممالک دفاعی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے علاوہ فرانسیسی مسلح افواج سعودی افواج کو مختلف فنون حرب میں تربیت دے گی۔ جنگی ٹیکنالوجی کی سعودی عرب منتقلی کی علاوہ عسکری صنعت میں سعودی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی اور افریقی ساحلوں پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ جد وجہد کریں گے۔
ولی عہد کا دورہ فرانس، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں