Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر افراد انگریزی کا حرف (g) صحیح نہیں لکھ پاتے

 لندن.... انگریزی کا حرف (g)’’جی‘‘  ایک  زمانے سے اپنی مخصوص ہئیت کی وجہ سے دلچسپی اور جستجو کا مرکز رہا ہے۔ سروے کے مطابق  مختلف جریدوں، اخبارات او رناولوں وغیرہ میں جو عبارتیں ہوتی ہیں ان میں جگہ جگہ انگریزی کا یہ حرف (g) موجود رہتا ہے مگر تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ مختلف جگہوں پر  (جی) کی شکل و صورت آگے پیچھے تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ ماہرین لسانیات کا کہناہے کہ صحیح طریقے سے حرف (جی) لکھنا اکثر لوگوں کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ ٹائپ اور فونٹ وغیرہ میں یکسانیت مل جاتی ہے مگر دستی تحریر میں یہ فرق واضح طور پر نظر آتا ہے۔سروے کے دوران جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ (جی) کی شکل کیسی ہوتی ہے۔ انہیں پتہ ہی نہیں کہ (جی) کا حرف کہاں سے شروع ہوتاہے، کیسے گھومتا ہے اور کہاں جاکر ختم ہوتا ہے۔ اسکی ابتداء اوپر سے ہوتی ہے یا نیچے سے ۔ یہ ساری باتیں ایک معمہ ہیں۔ مجموعی طور پر ماہرین کا کہناہے کہ حرف (جی) کی دو شکلیں ہوتی ہیں مگر اس سے عام آدمی  نابلد حد تک ناواقف ہوتا ہے۔ تجربے کے دوران دیکھا گیاکہ حرف (جی) اپنے اختتام پر جس طرح اوپر کی جانب اٹھتا ہے وہ اسکی اصل ہئیت ہے اور یہی ہئیت لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رہتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پرانی ٹرینوں کے ڈبے ریستورانوں میں تبدیل

شیئر: