طائف.... ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصیین کا کہناہے کہ آئندہ چنددنوں تک مملکت کے مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں ۔ الریاض اخبار کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے بعض مقامات پر گرج چمک جبکہ بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے ۔ الحصیین نے مزید کہا کہ تبوک ، مدینہ منورہ ، قصیم ، الجوف میں رواں ہفتے تک موسم معتدل ہو نے کی توقع ہے ۔ دریں اثناءشہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔