Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2برس میں بی جے پی کی آمدنی میں 81فیصد اضافہ،کانگریس کی14فیصدکمی

نئی دہلی۔۔۔۔پچھلے 2برسوں میں آمدنی کے معاملے میں بی جے پی نے کانگریس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق 2015-16اور 2017میں جہاں بی جے پی کی آمدنی میں 81.18فیصد اضافہ رہا وہیں کانگریس کی آمدنی میں 14فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔انتخابات کو منظم کرنے والی تنظیم اے ڈی آر کے مطابق 2015-16-17کے دوران 7قومی پارٹیوں کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ ان میں بی جے پی ، کانگریس سمیت نیشنل کمیونسٹ پارٹی ،بہوجن سماج پارٹی ، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور ترنمول کانگریس شامل ہیں۔ ایسوسی ایش آف ڈیموکریٹک ریفارمز(اے ڈی آر) نے یہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کی ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران بی جے پی کی آمدنی میں 463.41 کروڑ کا اضافہ ہوا جبکہ کانگریس کی آمدنی میں 36.20کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔2015سے 2017کے دوران بی جے پی کی آمدنی 570,86کروڑ سے بڑھ کر 1034.27کروڑ روپے ہوگئی ہے ۔ وہیں کانگریس کی آمدنی 261.56سے گھٹ کر 225.35کروڑ روپے ہوگئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -ذاکر نائک کی درخواست سماعت ملتوی

شیئر: