Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس ایئرپورٹ سے 8کلو سونا برآمد

وارانسی۔۔۔۔اتر پردیش کے وارانسی کے بابت پور لال بہادر شاستری انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اہلکاروں نے زیورات کے2 تاجروں کے قبضے سے تقریباً8کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے حکام نے شک کی بنیاد پر سندیپ پاریکھ اور نوین پاریکھ کی تلاشی لی ۔ راج کوٹ کے رہنے والے دونوں تاجر پرائیویٹ طیارے سے دہلی سے وارانسی پہنچے تھے۔ حکام نے ان سے زیورات کے کاغذات طلب کئے تو وہ کاغذات پیش کرنے سے قاصر رہے ۔پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور زیورات سے متعلق چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی بس میں مسلم نوجوان سے ہندوانہ نعرے اور مارپیٹ

شیئر: