شامی طیارے ایران پہنچا دیئے گئے
ریاض۔۔۔۔شام کے متعدد مسافر طیارے دمشق سے ایران پہنچا دیئے گئے۔ دنیا بھر میں شہری ہوابازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شامی طیارے کسی سابقہ پروگرام کے بغیر دمشق سے ایران بھیجے گئے ہیں ۔ یہ اقدام دوما میں شامی شہریوں کے خلاف ممنوعہ اسلحہ کے استعمال سے پیدا ہونیوالی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیاہے۔ عالمی برادری شامی بحران کے ٹھوس فیصلہ کن حل کا مطالبہ شدت سے کرنے لگی ہے۔