Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ حوثیوں کیخلاف سعودی عرب کے ساتھ

ریاض۔۔۔۔برطانوی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک حوثی باغیوں کیخلاف سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ حوثیوں کیخلاف کارروائی میں برطانیہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔انہوں نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حوثیوں کے میزائل حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اقوام متحدہ سے درخواست کریگا کہ وہ اس امر کا پتہ چلائے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرکے کس نے کس طرح بیلسٹک میزائل یمن پہنچائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں کے میزئل حملوں سے یمن میں قیام امن کی سفارتی مساعی سبوتاژ ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ولی عہد اور ہسپانوی وزیر اعظم کی ملاقات، 6یادداشتوں پر دستخط

شیئر: