Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”امی میرا سر مت چبالینا!“،شیرنی نے اپنے بچے کا سر ،منہ میں رکھ لیا

نمیبیا ..... جنوبی افریقہ کے ملک نمیبیا کے ایک پرائیویٹ گیم ریزرو میں شیرنی نے اس وقت اپنے بچوں کو سبق سکھانے کی کوشش کی جب اس نے ماں کا کان منہ میں دبا لیا۔ شیرنی نے غصے میں آکر اس کا پورا سر ہی اپنے منہ میں رکھ لیا۔ شیرنی کا بچہ گھبرا گیا اور اس کی آواز سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ کہہ رہا ہو کہ ”امی ! میرا سر مت چبالینا“ اس موقع کی تصاویر ایک شوقیہ فوٹو گرافر اور انجینیئر ڈیل جانسن نے اتار لیں جو اس وقت سفاری پارک آیا ہوا تھا۔ 56سالہ جانسن کا تعلق سیاٹل امریکہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیرنی نے بچے کے چیخنے چلانے پر فوری طور پر اسکا پورا چہرا منہ سے نکال دیا تاہم بچہ گھبرایا ہوا نظرآیا۔ یہ پارک 125مربع میل کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہاں 6شیرنیاں اور ایک شیر موجود تھا جبکہ شیروں کے 2 بچے بھی آس پاس کھیل رہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ شیرنی سو نا چاہتی تھی اور یہ بچہ اسے پریشان کئے جارہا تھا۔ آخر کار اس نے دانت سے بھی کاٹ کھایا۔ پھر تو شیرنی بری طرح بگڑ گئی اور اس نے بچے کا پوراا سر ہی منہ میں رکھ لیا۔
 
 

شیئر: