کٹنی چوپن پسنجر ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اترگئیں،درجنوں زخمی
کٹنی۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی کے سلہنا اور پپریا کلا کے قریب ہفتے کورات گئے کٹنی چوپن پسنجر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ اس حادثے میں 12سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بوگیوں سے مسافروں کو نکالنے اور انہیں اسپتال پہنچانے کی کارروائیوں میں مصروف ہوگئیں۔واضح ہو کہ آج صبح بہار کے لکھی سرائے ضلع کے کیلاؤ ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹریک کنار ے رکھی ریل پٹری موریہ ایکسپرین کی ایک بوگی میں جاگھسی جس سے ایک مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ان میں سے 2کی حالت انتہائی نازک تھی جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کیلاؤ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہٹیا گورکھپور موریہ ایکسپرین ٹریک سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران پاس ہی رکھی ریل کی پٹریوں میں سے ایک 10فٹ طویل پٹری اچانک ٹرین کے ڈبے گھس گئی جس کی زد میں سہارنپور کے منگل سیٹھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ محکمہ ریلوے نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔