Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلوئی کار دیشین کے ہاں ننھی مہمان

امریکی ماڈل و ٹی وی سلیبرٹی کلوئی کاردیشین کے ہاں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے۔اگرچہ کلوئی سے قبل ان کی والدہ کرس جینر نے ان کے امید سے ہونے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔ اب انہوں نے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر کی بھی انسٹاگرام پر تصدیق کی۔33 سالہ کلوئی کاردیشین کی بیٹی کا ابھی کوئی نام نہیں رکھا گیا۔علاوہ ازیں کاردیشین خاندان کے ریالٹی شو” کیپنگ اپ ود دی کاردیشینز“ کے پروڈیوسر نے بھی کلوئی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ کلوئی کاردیشین کو بیٹی کی پیدائش کی سب سے پہلی مبارک ان کی سوتیلی بہن کائیلی جینر نے دی جن کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ 33 سالہ کلوئی کاردیشین معروف امریکی ٹی وی پرسنالٹی کم کاردیشین اور کارٹینی کاردیشین کی بہن جبکہ کائیلی جینر کی سوتیلی بہن ہیں۔کلوئی کاردیشین نے پہلی شادی باسکٹ بال کے کھلاڑی لمر اوڈم سے کی جن سے انہوں نے 2016 میں طلاق لے لی تھی۔
 

شیئر: