شاہد خاقان آج سعودی عرب پہنچیں گے
اسلام آباد...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اتوار کو سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ وہ انسداد دہشت گردی مشقیں دیکھیں گے۔ اعلیٰ سطح کاوفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔ واضح رہے کہ فوجی مشق جوائنٹ گلف شیلڈکادوسرامرحلہ سعودی عرب میں شروع ہوگیا۔ جس کامقصد دنیا کے سرفہرست ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانا ہے۔امریکہ، برطانیہ،متحدہ عرب امارات، پاکستان، بحرین، کویت اور ترکی مشقوں میں حصہ لینے والے ملکوں میں شامل ہیں ۔مشقیں ایک ماہ جاری رہیں گی۔ بری ،بحری، فضائیہ اورخصوصی افواج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔