Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادی کے70سال بعد بجلی ملی

امراوتی۔۔۔۔۔مہاراشٹر کے ضلع امراوتی کے گاؤں بلومگوان میں آزادی کے 70سال بعد بجلی پہنچی۔گاؤں میں وزیر اعظم کی اسکیم ’’سوبھاگیہ‘‘کے تحت بجلی پہنچائی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس اسکیم کے ذریعے 105گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ۔بجلی سے گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔گاؤں کے ایک شخص نے بتایا کہ ہمارے لئے وہ وقت انتہائی مشکل تھا جب گاؤں میں بجلی نہیں تھی ۔ہمارے بچے رات کے اندھیرے میں پڑھنے سے محروم تھے لیکن اب بجلی پہنچے سے بڑی راحت نصیب ہوئی۔ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی گاؤں ترقی اسکیم ایسے کاموں میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے گاؤں کے لوگ بیحد خوش اور پر جوش نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -انسداد مظالم ایکٹ کی طرح ’’مکو کا ‘‘ کو بھی ختم کیا جائے، اسد اویسی

شیئر: