Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریس تھری کی شوٹنگ دبئی سے ہند منتقل

بالی وڈ اداکار سلمان خان ان دنوں ' ریس تھری' کی شوٹنگ کررہے ہیں تاہم فلمسازوں کی جانب سے فلم کی شوٹنگ کا مقام تبدیل کرکے بیرون ملک دبئی سے منتقل کردیاگیاہے ۔باقی تمام شوٹنگ اب ہند میں ہی کی جائےگی۔ریس تھری کی شوٹنگ مقام تبدیلی کی وجہ سلمان خان پر بیرون ممالک جانے پر عائد پابندی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان پچھلے ہفتے کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کیس میں دو روز جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوکردوبارہ اپنی فلمی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں ان کے غیر ملکی سفر پر مکمل پابندی عائد ہے۔
 

شیئر: