Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف غریب ملکوں کو سسکاسسکا کر مار رہی ہے، اردگان

استنبول.... ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے منی ایکسچینج کے دباﺅ میں آئے ہوئے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈالر کی جگہ سونے کی صورت میں قرضہ لیں۔استنبول میں گلوبل انٹرپرائزنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا ہے کہ سیاست اور تجارت کے مراکز میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔یہ شعور بیدار ہونا شروع ہو گیا ہے کہ دنیا کو کسی واحد مرکز سے نہیں چلایا جا سکے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے اپنے مقروض ممالک کی سیاست کو بھی کنٹرول میں لینے کی کوشش میں ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ "یہ دنیا کے غریب ممالک کو سسکاسسکا کر مار رہی ہے“۔ ترکی کے 2013 میں آئی ایم ایف کے قرضے سے نجات پانے کا ذکر کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ ڈالر کے ساتھ دنیا منی ایکسچینج کے دباو میں آ جاتی ہے لیکن سونا تاریخ میں کبھی بھی دباو ڈالنے والا عنصر نہیں بنا۔انہوں نے ممالک سے ڈالر کے ذریعے قرضہ لینے کی بجائے سونے کی صورت میں قرضہ لینے کی اپیل کی۔

شیئر: