Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فہیم اشرف کی پہلی ترجیح قومی ٹیم

لندن:پاکستانی ٹیم کے نوجوان آل رونڈر فہیم اشرف نے قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے انگلش کاونٹی سیزن سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ فہیم اشرف کو رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 14 ٹی20 میچز اور2چار روزہ میچز کھیلنا تھے لیکن قومی میں شامل ہونے کے سبب آل راونڈر نے اب کاونٹی سیزن نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا اور زمبابوے کے ساتھ3 ملکی سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔فہیم اشرف گزشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے میچ سے ہی نمایاں ہو گئے تھے اور اب محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیم کے اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔حال ہی میں پاکستان سپر لیگ 2018 ءمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولر رہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ فہیم اشرف نے ملک کی نمائندگی کیلئے کوئی غیر ملکی لیگ کھیلنے سے انکار کیا ہو۔ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھاری مالیت کے کنٹریکٹ کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔

شیئر: