وزارت صحت کیجانب سے دیہی علاقوں کےلئے موبائل کلینک کی سہولت
ریاض..... وزارت صحت کی جانب سے دور دراز قصبوں میں فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے کےلئے موبائل کلینک منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں 3 موبائل کلینک وزارت صحت کو دےدیئے گئے ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق موبائل کلینک میں ہنگامی طبی امداد ا، دانتوں کا کلینک ، لیباریٹری اور فارمیسی کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 3 کلینک وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ وزارت نے 10 کلینک کا آرڈر کیا ہے۔ باقی موبائل کلینک چند ماہ میں موصول ہو جائیں گے جنہیں مختلف علاقوں میں پہنچایا جائےگا تاکہ دوردراز قصبوں اور علاقو ںمیں رہنے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے ۔ موبائل کلینک کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بہترین اقدام ہے جس سے ان علاقوں میں رہنے والوں کو بہت فائدہ ہو گا جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور طبی مراکز انکے گاﺅں سے کافی دور ہوتے ہیں ۔