Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردانگی کا تصور تبدیل کرنا ہو گا، رنبیر کپور

 بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مردوں کی حاکمیت کے تصور کو تبدیل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ مردوں کی حاکمیت سے متعلق معاشرے کے لوگ جو سوچ رکھتے ہیں اسے بدلنے کی ضرورت ہے تب یہ بڑی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں اور خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے چاہئیں۔تب ہی ایک اچھی شروعات ہوسکے گی۔
 

شیئر: