شمالی حدود ریجن میں آج اسکول بند رہیں گے
ریاض: شمالی حدود ریجن میں آج اتوار کو اسکول بند رہیں گے۔ ریجن بھر میں گرد وغبار کا طوفان رہے گا جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہو گی۔ ریجن کے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج اتوار کو شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں گے۔
موسم کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں