ریاض .... امریکی ادارے بلومبرگ نے شہزادہ ولید بن طلال کو دنیا کے مالدار ترین لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ الولید واحد عرب شہری ہیں جنہیں دنیا کے100مالدار ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انکا نمبر 64واں ہے۔ انکی دولت 16.9ارب ڈالر دکھائی گئی ہے۔ الولید بن طلال سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں زیر حراست آنے اور کروڑوں ڈالر گنوانے کے باوجود امیر ترین شخصیات کی فہرست میں اپنا نمبر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔