مکہ مکرمہ ...... معاون سیکریٹری وزارت حج و عمرہ انجینیئر عبدالعزیز دمنھوری نے واضح کیا ہے کہ طائف کی تاریخی مساجد او رحلیمہ السعدیہ کی زیارت عمرہ و حج پر آنے والوں کے پروگرام سے خارج کردی گئی۔ انہو ں نے توجہ دلائی کہ بعض عمرہ کمپنیاں ایسے مقامات کو سیرت طیبہ سے جوڑے ہوئے ہیںجن کا نہ سیرت سے کوئی تعلق ہے او رنہ ہی تاریخی واقعات سے انکا کوئی رشتہ ناتہ ہے، انہی میں حلیمہ السعدیہ کی بستی بھی ہے جس کی بابت عمرہ کمپنیوں نے عمرے کیلئے آنے والوں میں یہ بات پھیلا دی ہے کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچپن میں شیر خواری کیلئے لیجایا گیا ہے۔ معتمرین حلیمہ سعدیہ اور طائف کی تاریخی مساجد کی زیارت کرکے وہاں بدعات و خرافات بھی کرتے پائے گئے۔ محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے سربراہ نے ہدایت جاری کی تھی کہ مذکورہ ادارے اور کمپنیاں مبینہ مقامات کی سیر کا پروگرام بنانے کے اہل نہیں ۔