اے ٹی ایم سے نہیں نکلیں گےاب 2000 کے نوٹ
سمستی پور۔۔۔آر بی آئی نے اے ٹی ایم کیلئے بڑے نوٹ کی فراہمی رفتہ رفتہ کم کردی ہے۔ بڑے نوٹ صرف بینکوں سے ہی ملا کرینگے۔ اس کی ابتداء ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے ہوگئی ہے۔ ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے بڑے نوٹ یعنی 2000کے نوٹ کا کنفیگریشن اے ٹی ایم سے ہٹایا جارہا ہے۔ شہر میں ایس بی آئی کے 13اے ٹی ایم ہیں۔ ان میں سے سبھی اے ٹی ایم سے بڑے نوٹ ہٹادیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے صرف 200کے ہی نوٹ نکل رہے ہیں۔