Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفوزان نے ” فیس بک“ کمپنی سے اپنی صلاحیت کالوہا منوا کر مملکت کا سر بلند کردیا

 جدہ.... عبدالرحمن الفوزان نے کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کاﺅسٹ) سے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا سفر شروع کرکے سلیکن ویلی میں اپنے آپ کو منوا کر نقطہ انجام تک پہنچایا۔ الفوزان نے فیس بک کمپنی میں بحیثیت انجینیئر کام کرکے وطن عزیز سعودی عرب کا سر بلند کردیا۔ الفوزان کا تعلق مشرقی ریجن سے ہے۔ انہیں بچپن ہی سے کمپیوٹر سائنس ، ریاضی اور کچھ نیا کام کرنے کا شوق تھا۔ انہوں نے 2009ءمیں آتشزدگی کا پتہ لگانے والے اسمارٹ آلے کے ذریعے انٹیل ایسف 2009 ءکے دوران امریکی ریاست نواڈا کے شہر رینو میں منعقدہ نمائش میں شرکت کرکے اپنی قسمت آزمائی کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ہیوسٹن میں 2010ءکے دوران ہونے والی انٹرنیشنل اولمپک برائے توانائی و انجینیئر نگ و ماحولیات میں حصہ لیا۔ اس نمائش میں 70 ممالک کے نوجوان شریک ہوئے تھے۔ الفوزان اپنی صلاحیتوں کو جلا دیتے رہے۔ انہوں نے امریکہ کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ۔ انہوں نے بوسٹن، جرمنی، سویڈن اور سنگاپور میں تربیت کے مواقع حاصل کئے۔ اسی دوران الفوزان نے انٹرنیٹ کی شہر آفاق کمپنیوں فیس بک اور گوگل سے رابطہ کیا۔ دونوں نے انہیں اپنے یہاں کام کی پیشکش کردی تاہم ان کی نظر انتخاب فیس بک پر پڑی جہاں انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے فیس بک کے اعلیٰ عہدیداروں سے خراج تحسین وصول کیا۔ 
 

شیئر: