جدہ الاہلی کلب کا انٹرنیشنل کھلاڑی سے معاہدہ
جدہ:سعودی عرب کی معروف فٹبال کلب الاہلی کلب جدہ نے اپنی کلب کی جانب سے کھیلنے کیلئے شام کے انٹرنیشنل کھلاڑی عمر السومہ کے ساتھ3سال کا معاہدہ کیاہے۔ یہ معاہدہ 2021ءتک برقرار رہے گا۔ معاہدے میں کسی بھی فریق کی جانب سے خلاف ورزی پر 100ملین ریال جرمانے کی شق شامل ہے۔ قبل ازیں جرمانے کی یہ رقم 45ملین ریال تھی۔ جو اب بڑھا دی گئی ہے۔ جدہ کے الاہلی کلب میں ہونے والی اس معاہدہ کی تقریب میں کلب کے متعدد عہدیدار موجود تھے۔ الاہلی کلب کے سربراہ ماجد النفیعی ، نائب سربراہ عبداللہ بترجی موجود تھے ۔ اس موقع پرشام کے عمر السومہ نے الاہلی کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میدان میں اپنی بہترین اور بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔