ریاض....سعودی ڈاکٹر ترکی الھزازی نے کینسر جیسے موذی مرض کو چیلنج دیا تو پوری دنیا نے انہیں سلام ِشکر پیش کیا۔ الھزازی ڈینٹسٹ تھے ۔ انہوں نے کینسر کے موذی مرض سے بنی نوع انساں کو نجات دلانے کیلئے سرٹووینس سٹ تھری نامی نئے جین تیار کئے جنکی بدولت منہ کے کینسر کا پھیلاﺅ رک جاتا ہے اور انکی بدولت منہ کے کینسر کو آسانی سے کنٹرول کرلیا جاتا ہے۔ الھزازی نے دانتوں پر ریسرچ کرنے والی تنظیموں کی بین الاقوامی کانفرنس میں اپنی ایجاد پیش کی تو انہیں کانفرنس نے پہلا ایوارڈ جاری کردیا۔ علاوہ ازیں دانتوں پر ریسرچ کرنے والی امریکی تنظیم کی جانب سے منعقدہ مسابقے میں انہیں تیسرا نمبر حاصل ہوا۔