مدینہ منورہ ...یہاں ایک مدعا علیہ نے عدالت میں جج کو زدو کوب کیا۔ مدینہ منورہ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جج عدالت کے اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا۔ مقامی شہری اپنے خلاف عدالتی فیصلے کے نفاذ کے مقدمے کے سلسلے میں عدالت پہنچا۔ وہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد سے نالاں تھا۔ اس حوالے سے شکایتی درخواست پیش کرنے کیلئے پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے پہلے جج کو دھمکی دی اور پھر اسے مارا پیٹا۔ پولیس نے مداخلت کرکے شہری کو گرفتار کرلیا اورمتعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا۔