Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان

 ریاض .....محکمہ موسمیات کے ماتحت پیشگی انتباہ والے نظام نے مملکت کے 3علاقوں کے باشندوں کو گردو غبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے بچاﺅ کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض، الخرج، حوطہ بنی تمیم، حریملا، ثادق، رویغب ، رماح اور شویہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ نجران سے متعلق بھی اسی قسم کی رپورٹ ملی ہے۔ شمالی حدود ریجن میں رفحا اور آس پاس کے علاقے آج گردو غبار کے طوفان کی زد میں ہیں۔

                           

شیئر: